سیاسی بے پناہی

نفرت کی آبیاری اس ملک میں ایک عرصہ سے ہورہی ہے، فرقہ پرست قوتوں نے منظم اور مرتب طریقے پر مسلمانوں سے نفرت اور اسلام کی تصویر کو مسخ کرنے کی کوشش کی ہے اور وہ تدریجاً اس کام میں کامیاب ہوئے، آر ایس ایس اور دیگر فرقہ پرست قوتوں کیساتھ تمام سیکولر جماعتوں نے بوقت ضرورت اور بقدر ضرورت اپنے سیاسی مفاد کے لئے مسلم دشمنی کا سہارا لیا ہے،مسلمانوں کی ایک بڑی کمی یہ ہے کہ وہ اپنے ملی ذمہ داریوں کو دوسروں پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں کے حوالے کردیا کرتے ہیں اور خود تسلسل کے ساتھ کسی سیاسی، سماجی، اقتصادی پرو گرام کو ملت کاکام سمجھ کر اور اپنی ذاتی ترجیح بنا کر نہیں کیا کرتے، اس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج ہم ’’سیاسی بے پناہی ‘‘ کے عالم میں ہیں اور اللہ کی دی ہوئی بہت ساری نعمتوں سے فائدہ اٹھانے کے باوجود اپنی نا سمجھی ،پلاننگ کی کمی، مسلسل کام نہ کرنے کی وجہ سے ہم لوگ پیچھے ہوگئے ہیں اور خود کو بے سہارا محسوس کررہے ہیں۔

       میرا احساس ہے کہ صاحب پیغام امت کے لئے جتنے سرمایه، جتنے علم وعمل اور جتنی توانائی کی ضرورت ملی زندگی کے لئے ہوسکتی ہے، اس سے بہت زیادہ نعمتیں اللہ تعالی نے اپنے کرم سے ہندوستان میں ملت اسلامیہ کے حوالہ کر رکھی ہیں، کمی ہے تو ایماندارانہ تجزیہ آور غور و فکر کی، درد مندی کی، پلاننگ کی، اور مسلسل کام کی۔

امیر شریعت حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی صاحب رحمۃ اللہ علیہ

Leave a Comment